سی ایل نیوز (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی بیٹی مہرالنسا حادثے میں شدید زخمی ہو گئیں۔ ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بتایا ہے کہ مہرالنسا کو حادثے کے باعث سر پر چوٹ آئ جس کے بعد انھیں ہسپتال منتقل کئیا گیا اور ان کے سر کی سرجری ہوئ ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ مہرالنسا آئ سی یو میں ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ بیٹی کے خوفناک حادثے کے باعث مریم نواز نے اپنی حیدر آباد روانگی منسوخ کر دی ہے۔ انھوں نے قوم سے دعاؤں کی اپیل کی ہے