کراچی(سی ایل نیوز) مزار قائد کے قریب سیکورٹ گارڈ نے اپنے ساتھی سیکورٹی گارڈ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق جمشید کوارٹرز تھانے کی حدود مزار قائد کے وی آئ پی گیٹ کے قریب واقع کالونی گلی نمبر 2 میں سیکورٹی گارڈ لیاقت نے دوران ڈیوٹی سوئے ہوئے 56 سالہ آصف کو جگایا جس پر آصف مشتعل ہو گیا۔ دونوں گارڈز میں پہلے ہاتھا پائ ہوئ جو بعد ازاں شدید لڑائ کی صورت اختیار کر گئ اور آصف نے لیاقت کو گولی مار دی جو اس کے سینے میں لگے اور وہ موقع پر ہی جاںبحق ہو گیا۔ قتل کے بعد لیاقت موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔
316