سی ایل نیوز ویب۔ پاکستانی مایا ناز کرکٹر شاہ نواز دھانی کا مذاق اڑانے پر اینکر فخر عالم شدید تنقید کی زد میں۔ فخر عالم نے اے آر وائ سپورٹس کے ایک پروگرام میں مہمانوں کے ساتھ مل کر کہنا شروع کردیا کہ دھانی نا کھیل سکتا ہے ، نا پانی پکڑا سکتا ہے تو پھر یہ کر کیا سکتا ہے۔ اسکے ساتھ ہی انھوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ آیئے دیکھتے ہیں دھانی کرکیا سکتا ہے اور ساتھ ہی شاہ نوز دھانی کی ایک وڈیو چلا دی جس میں دھانی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کسی کھلاڑی کی سالگرہ کا کیک کاٹ کر تمام مہمانوں کو خود پیش کررہے ہیں۔ تاہم فخر عالم کی اس حرکت پر سوشل میڈیا صارفین سیخ پا ہیں اور فخر اس وقت شدید تنقید کی زد میں ہیں۔
342