554

کھیل کے بغیر تعلیم بیکار ہے۔ کالم عدیل چوھدری

عدیل چوھدری

سیکرٹری انفارمیشن اسلامی جمیعت طلباء پاکستان

16 اکتوبر 2022

کھیل کسی بھی تعلیمی سرگرمی کا لازمی جزو ہوتے ہیں۔ کھیلوں کے بغیر بہترین تعلیمی کارکردگی کا حصول ناممکن ہے۔ یہی وجہ ہے کہ روز اول سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے تعلیمی اداروں میں عصر حاضر کے علوم کے ساتھ کھیلوں کو بھی تعلیمی سرگرمیوں کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اسلامی جمیعت طلباء پاکستان کھیلوں کی اہمیت سے بخوبی واقف ہے اور یہی وجہ ہے کہ کالجز اور یونیورسٹیز میں تعلیمی شعور اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کا بھی انعقاد کرتی ہے جو ویسے تو حکومت اور اسکے بعد تعلیمی اداروں کی ذمہ داری ہے مگر ان افراد کی طرف سے ان معامالات کی طرف عدم توجہی کے باعث اسلامی جمیعت طلباء پاکستان نے ہی اس اہم پہلو کو اجاگر کرنے کا بیڑہ اٹھا رکھا ہے۔

اسی مناسبت سے گزشتہ روز اسلامی جمیعت طلباء پاکستان کے زیر اہتمام کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں رنگا رنگ سپورٹس فیسٹیویل اپنے اختمام کو پہنچا۔ فیسٹیول میں طلباء نے بھرپور حصہ لئیا۔ طلباء کے علاوہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر سمیت اسلامی جمیعت طلباء پاکستان کے ناظم اعلیٰ شکیل احمد اور ناظم لاہور سمیت دیگر نے بھی بھرپور شرکت کی۔

سیکرٹری اطلاعات اسلامی جمعیت طلبہ لاہور حسنات ڈوگر کے مطابق اسلامی جمعیت طلبہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے تحت 6 روزہ سپورٹس فیسٹیول کی رنگارنگ تقریبات اختتام پذیر ہوئی، جس میں وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ ڈاکٹر محمود ایاز اور ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان شکیل احمد اور ناظم لاہور ڈاکٹر معاز سعید نے اختتامی تقریب میں شرکت کی اور طلبہ سے مخاطب ہوئے اور کہاکہ تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ کی جسمانی صحت کا خیال بہت ضروری ہے اور صحت مند زندگی کے لیے ایسے سپورٹس فیسٹولز کا انعقاد بہت اہمیت کا حامل ہےسپورٹس فیسٹول میں طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ فیسٹول کے اختتام پر وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ ڈاکٹر محمود ایاز اور ناظمِ اعلی براد شکیل احمد نے جیتنے والی ٹیموں میں انعامات پیش کیے۔

تصاویر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں