350

قرآن پر ہاتھ رکھ کر سینیٹ الیکشن میں پیسے نا لینے کی قسمیں کھانے والے رکن کی پیسے لیتے ہوئے وڈیو سامنے آگئ

سی ایل نیوز ایبٹ آباد (ویب ڈیسک) سینیٹ الیکشنز میں ہمیشہ سے ہی پیسلے لینے اور ہارس ٹریڈنگ کے الزامات لگتے رہے مگر آج تک کوئ بھی ادارہ یا سیاسی پارٹی ان الزمات کے ثبوت پیش نا کر سکی۔ اب تہلکہ خیز ویڈیو سامنے آئ ہے جس میں پی ٹی آئ اور اپوزیشن کے متعدد اراکین اسمبلی سینیٹ الیکشنز میں کروڑوں روپے وصول کرتے ہوئے صاف دیکھے جا سکتے ہیں۔

انھیں اراکین میں ایک سردار ادریس ہیں جبھیں ویڈیو میں پیسے لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ سردار ادریس کا تعلق پی ٹی آئ ایبٹ آباد سے ہے اور 2018 میں جب پیسے لینے کے الزامات پر عمران خان نے ایکشن لئیا تو جناب نے ایبٹ آباد پریس کلب میں ببانگ دہل قرآن ہاتھ میں اٹھا کر کہا تھا کہ “میں نے سینیٹ الیکشن کے لئے 4 کروڑ روپے نہیں لئے” ۔ سوچنے کا مقام ہے کہ ہم پیسے کے لئے اتے گر چکے ہیں کہ قرآن پاک اور چہرے پر رکھی سنت رسول (داڑھی) بھی ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں