سی ایل نیوز (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ الیکشنز میں پیسے لینے والوں کی وڈیوز وائرل ہیں جن میں اراکین اسمبلی کو ضمیر بیچتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ مگر ایک سوال جو پوری قوم پوچھ رہی ہے وہ یہ ہے کہ پیسے لینے والے اراکین تو سامنے آگئے، مگر پیسے دینے والے کون ہیں جنھوں نے اتنا مال خرچ کئیا۔ اس حوالے سے اے آر وائ نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی سید محمد علی شاہ کے بارے میں انکشاف کئیا گیا ہے کہ وہ ویڈیو میں پیسے دے رہے ہیں تاکہ سینیٹ الیکشنز میں امیدواروں کو خریدا جا سکے۔ یاد رہے کہ پیپلز پارٹی کے پاس محض 7 صوبائ اسمبلی کی سیٹیں تھی جو کہ ایک سینیٹر کو جتوانے کے لئے بھی ناکافی تعداد ہے۔ تاہم پیپلز پارٹی نے 2 سیٹیں جیتیں جو کہ ناقابل یقین ہے۔
327