409

کیا اسلام آباد احتجاج میں استعمال ہونے والے آنسو گیس کے شیلز بھارت سے درآمد شدہ تھے؟ تصویر نےہنگامہ برپا کر دیا

اسلام آباد (سی ایل نیوز مانئٹرنگ ڈیسک)گزشتہ روز اسلام آباد دھرنے میں اساتذہ کرام پر بد ترین آنسو گیس کی شیلنگ کی گئ جس سے کئ مظاہرین کی حالت غیر ہو گئ جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔ آنسو گیس کی شیلنگ سے ایک پولیس اہلکارراجہ اشتیاق کی حالت بھی خراب ہوئ جسے فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کئیا گیا مگر وہ جانبر نا ہو سکا۔ تاہم اب کچھ اور انکاشافات سامنے آئے ہیں جن کے مطابق اسلام آباد پولیس نے جو آنسو گیس استعمال کی وہ نا صرف زائد المیعاد تھی بالکہ بھارت سے درآمد شدہ تھی۔ سوشل میڈیا صارفین نے ایک آنسو گیس شیل کی تصویر ٹویٹر پر شئر کی ہے جس میں صاف طور پر دیکھا جا سکتا ہےکہ اس شیل کی میعاد 2007 تک کی درج ہے اور اس پر لفظ “انڈیا” لکھا ہوا ہے۔

https://twitter.com/TheZaiduLeaks/status/1359544815638167555

ان تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین شدید سیخ پا ہیں اور حکومت پر شدید تنقید کر رہے ہیں۔ تاہم سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا شیل واقعی اسلام آباد دھرنے میں استعمال ہوئے یا پھر یہ تصویر جعلی ہے؟ مگر ابھی تک حکومت کی طرف سے کسی قسم کی وضاحت کا نا آنا اس تصویر کو اصلی ثابت کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں