سیل ایل نیوز (ویب ڈیسک) بھارتی کسان نے دودھ بیچنے کے لئے پاکستانی 60 کروڑ روپے کا ہیلی کاپٹر خرید لیا۔ ویب سائٹ پڑھ لو کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ایک کسان جنردھن نے حال ہی میں ڈیری کا کاروبار شروع کئیا ہے اور اپنے کاروبار کی ملک بھر میں تشہیر کے لئے اس نے ایک ہیلی کاپٹر خرید لیا ہے تاکہ وہ باآسانی ملک بھر میں سفر کر سکے۔ جنردھن نے کہا ہے کہ دودھ کی سپلائ بھارت کی جن ریاستوں میں کی جاتی ہے ان میں سے اکثر میں ائرپورٹس نہیں ہیں۔ لہٰذا اس کے ایک دوست نے مشورہ دیا کہ ہیلی کاپٹر خرید لیا جائے۔ جنردھن کے پاس تقریبن 1 ارب بھارتی روپوں کی جائداد ہے اور اس نے ہیلی کاپٹر خریدنے کے بعد ایک ایکڑ رقبے پر محیط ایک ہیلی پیڈ بھی بنوا لیا ہے۔
373