سی ایل نیوز (ٹیکنالوجی) میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے شدید تنقید کے با وجود نئ پالیسی نافذ کرنے کا اعلان کر دیا۔ واٹس ایپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ 15 مئ سے نئ پالیسی نافذ کریں گے اور اس میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کریں گے۔ انتظامیہ نے مزید کہا کہ صارفین کو سٹیٹس بینر کے ذریعے مطلع کئیا جاتا رہے گا کہ واٹس ایپ انکی کونسی معلومات فیس بک سے شئر کرے گا جس میں آئ پی ایڈریس، صارف کا نمبر اور دیگر معلومات شامل ہیں تاہم صارف کی کالز اور پرسنل ڈیٹا شئر نہیں کئیا جائے گا۔
مگر اس حوالے سے اہم بات یہ ہے کہ واٹس ایپ نے اپنی اعلان کردہ پالیسی میں کسی قسم کی تبدیلی کرنے سے انکار کر دیا ہے اور فیصلہ کئیا ہے کہ صارفین کو اس پالیسی سے متعلق معلومات فراہم کی جائیں تاکہ خوف کی فضا ختم ہو۔