392

یاسمین راشد کی بیٹی کو سرکاری نوکری دینے کے لئے نیا شعبہ بنا دیا گیا۔ عوام شدید غصے میں

سی ایل نیوز (نمائندہ لاہور) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی بیٹی عائشہ کو سرکاری نوکری دینےکے لئے کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج میں نیا شعبہ تشکیل دیے دیا گیا۔ کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج میں فیٹل میڈیسن کےنام سے ایک نیا شعبہ تشکیل دیا گیا ہے جس میں عائشہ کو گریڈ 19 میں سرکاری افسر بھرتی کئیا گیا ہے۔ تاہم ایک اور انکشاف یہ ہے کہ عائشہ کو بھرتی کے ساتھ ہی ایکس پاکستان لیو (چھٹی) بھی دے دی گئ اور موصوفہ سرکاری نوکری لے کر لندن چلی گئیں۔ اس بات کا انکشاف معروف صحافی نجم ولی خان نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کئیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں