374

لائیو نشریات کے دوران صحافی لٹ گیا

سی ایل نیوز (ویب ڈیسک) ایکوا ڈور میں لائیو نشریات کے دوران ڈاکو نے صحافی کو لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایکواڈور کے چینل “ڈائریکٹ ٹی وی اسپورٹس” کا ایک صحافی سٹیڈیم کے باہر کھڑا براہ راست ناظرین کو میچ کے بارے میں بتا رہا تھا کہ اس دوران اچانک ایک سخص روالور کے ساتھ نمودار ہوا اور صحافی اور کیمرا مین کا موبائل فون چھینا اور رفو چکر ہو گیا۔ صحافی اور کیمرا مین اس اچانک افتاد سے اس قدر سٹ پٹا گئے کہ انھیں سمجھ ہی نا آیا کہ آنن فانن کیا ہو گیا ہے۔ جب تک انھیں معاملے کی سمجھ آئ ڈاکو اپنی واردات ڈال کر جا چکا تھا۔ دونوں افراد نے اس ڈاکو کے پیچھے دوڑ لگائ مگر وہ کہیں غائب ہو چکا تھا۔ اس انوکھی واردات کے مناظر آپ بھی دیکھئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں