کراچی (سی ایل نیوز آن لائن) پب جی گیم نوجوانوں کی توجہ کا مرکز ہے اور نوجوان اس گیم کے معاملے میں اتنے جزباتی ہیں کہ بہت سے نوجوان اسے گھیلنے سے منع کرنے پر خودکشی کر چکے ہیں۔ پاکستانی حکومت بھی پب جی پر پابندی لگا چکی ہے جو بعد ازاں اٹھا دی گئ۔ تاہم کراچی کی جامعہ العلوم السلامیہ بنوری ٹاؤن کا پب جی کے حوالے سے ایک حیرت انگیز فتویٰ سامنے آیا ہے۔ فتویٰ میں علماء کرام نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چونکہ اس گیم میں پاور حاصل کرنے کے لئے بتوں کے سامنے جھکنا پڑتا ہے اور چونکہ گیم کھیلنے والا کھلاڑی گیم میں موجود کردار کا عکس ہے لہٰذا اس کا بتوں کے سامنے جھکنا اصل میں گیم کھیلنے والا کا جھکنا ہے۔ لہٰذا یہ گیم کھیلنا مسلمانوں کے لئے ناجائز ہے اور اس عمل سے شرک کا پہلو سامنے آتا ہے جو اس شخص کو دائرہ اسلام سے خارج کر دیتا ہے۔
458