لاھور (سی ایل نیوز آن لائن) حکومت نے پراپرٹی ڈیلرز پر بجلیاں گرا دیں۔ ایف بی آر نے پراپرٹی ڈیلرز کے خلاف کمر کس لی۔ پراپرٹی ڈیلرز کو نوٹس جاری کر دئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پراپرٹی ڈیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لئے ایف بی آر متحرک ہو گیا اور نوٹسز جاری کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ حکومت نے یہ اقدام ایف اے ٹی ایف کی شرائط پوری کرنے کے لئے اٹھایا۔ ایف بی آر نے اس سلسلے میں 22000 رجسٹرڈ پراپرٹی ڈیلرز کو نوٹسز جاری کر دئے ہیں کہ وہ اپنی آمدن پر ٹیکس کی تفصیلات سے آگاہ کریں۔ مزید ایف بی آر نے خبردار کئیا ہے کہ جن پراپرٹی ڈیلرز نے ابھی تک رجسٹریشن نہیں کروائ وہ جلد از جلد رجسٹریشن کروا لیں تاکہ کسی بھی ممکنہ پریشانی سے بچ سکیں۔
363