396

چچا نے 7 لاکھ لے کر زبردستی پہلے سے شادی شدہ بھتیجی کی شادی کروا دی، لڑکی بھاگ کر تھانے پہنچ گئ، پھر کیا ہوا؟

کندھ کوٹ( سی ایل نیوز ویب ڈیسک) کندھ کوٹ میں چچا نے 7لاکھ کے عوض پہلے سے شادی شدہ بھتیجی کی پھر سے شادی کروا دی۔ اے آر وائ کے مطابق خاتون پہلے سے شادی شدہ اور دو بچوں کی ماں ہے اور اسکا شوہروفات پا چکا ہے۔ آج جب بارات رخصتی کے لئے آئ تو دلہن بھاگ کر تھانے پہنچ گئ جہاں پولیس نے اسے پناہ دی۔ باراتیوں کے تھانے پہنچھنے پر پولیس نے دلہے کو گرفتار کرنا چاہا مگر وہ فرار ہو گیا۔ پولیس نے لیڈی پولیس کی مدد سے لڑکی کو تھانے میں پناہ دے رکھی ہے۔ پولیس کے مطابق دلہن نے بیان دیا ہے کہ اس کے چچا نے زبردستی 7 لاکھ روپے لے کر زبردستی اس کی شادی کروائ ہے جبکہ وہ ایسا نہیں چاہتی۔ تاہم ایس ایس پی کشمور نے حکم دیا ہے کہ بچی کو شلٹر ہوم می رکھا جائے اور پولیس پوری نگرانی رکھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں