412

پٹرول کی قمیت بڑھنے کی جھوٹی خبرنشر کرنے پر بالآخر پیمرا کو بھی ہوش آگیا، سخت ایکشن

اسلام آباد (سی ایل نیوز) پیمرا نے پٹرول کی قیمت بڑھنے کی جھوٹی خبر دینے پر 14 نیوز چینلز کو سخت نوٹس جاری کر دیا۔ میڈیا کو جاری پریس ریلیز میں پیمرا نے کہا کہ 14 نیوز چینلز اور کرنٹ افئیر پروگرامز کوپٹرول کی قیمت بڑھنے کی جھوٹی خبر نشر کرنے پر نوٹس جاری کئے گئے ہیں اور سات یوم کے اندر ان چینلز سے تحریر وضاحت کے ساتھ ساتھ ذاتی حیثیت میں بھی طلب کئیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ حکومت نے پٹرول کی قیمت میں کسی قسم کا ظافہ نہیں کئیا جبکہ گزشتہ روز بیشتر ٹیلی ویژن چینلز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی جھوٹی خبر چلاتے رہے جس میں جیو نیوز، ہم نیوز اور ایکسپریس نیوز سر فہرست ہیں۔ علاوہ ازیں چند اینکرز بھی حکومت کی پٹرول کی قیمتیں بڑھاننے پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے رہےجبکہ حکومت نے واضح کر دیا تھا کہ پٹرول کی قیمتیں نہیں بڑھائ جا رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں