416

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار پر حکومت نےخزانے کے منہ کھول دئے

اسلام آباد (سی ایل نیوز ویب ڈیسک) سابق چیف جسٹس ثاقب نثار پر حکومت کی مہربانیاں چھپڑ پھاڑ کر برسنے لگیں۔ سینئر صحافی حامدمیر نے جنگ اخبار کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کئیا کہ موجودہ حکومت نے ریٹائرڈ ججز کی پینشن اور مراعات میں بیشبہا اضافہ کر دیا ہے۔ حامد میر نے اپنے ٹویٹ میں انکشاف کئیا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریٹائرمنٹ سے پہلے سپریم کورٹ کے فل بینچ سے اپنے لئے دس لاکھ روپے ماہانہ پینشن، تین سو لیٹر پٹرول ماہانہ مفت ،دو ہزار یونٹس ماہانہ بجلی مفت،ماہانہ تین ہزار لوکل کالز بھی مفت،بجلی اور پانی بھی مفت،سرکاری خرچے پرایک ڈرائیور،اردلی،سکیورٹی گارڈ اور گریڈ سولہ کا پرائیویٹ سیکرٹری کی غیر معمولی مراعات منظور کروائیں جسکی بعد ازاں وفاقی کابینہ نے بھی بلا چون و چراں منظوری دے دی۔ تاہم جب سمری حتمی منظوری کے لئے وزارت خزانہ کے پاس گئ تو افسران نے ہچکچاہٹ کا اظہار کئیا مگر بعد میں سب نے منظوری دے دی۔ سوال یہ ہے کہ پاکستان جیسے غریب ملک میں جہاں غریب دو وقت کی روٹی بھی ٹھیک سے نہیں کھا سکتا، ان شاہی مراعات کا آخر کیا جواز ہے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں