388

خاتون کو آسمانی جھولے سے پیار ہو گیا، پھراس کے بچے بھی پیدا کر لئے

سی ایل نیوز (بین الاقوامی) جرمنی کی ایک خاتون کو آسمانی جھولے سے پیار ہو گیا۔ خاتون کا دعویٰ ہے کہ اس نے آسمانی جھولے کے بچوں کو بھی جنم دے رکھا ہے۔ 43 سالہ گائلی اینجل نامی اس خاتون کا کہنا ہے کہ جب وہ پہلی بار ایک تھیم پارک میں آسمانی جھولے پر گئ تو اسے احساس ہوا کہ بلندی پر لیجانے والا ہی اصل ساتھی ہے اور تب اسے اس آسمانی جھولے سے پیار ہو گیا۔ خاتون نے اپنے زندگی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ وہ چار سے پانچ مردوں کے ساتھ تعلقات میں رہی ہے مگر وہ سب کے سب شراب نوشی اور نشے کے عادی تھے اور اسکا تجربہ ان تمام مردوں کے ساتھ اچھا نہیں رہا۔ تاہم اس آسمانی جھولے سے محبت کے بعد وہ گزشتہ زندگی کے تمام تلخ تجربات بھول چکی ہے اور اب پرسکون ہے۔ خاتون نے اپنے گھر میں محبوب آسمانی جھولے کا ماڈل بھی رکھا ہوا ہے۔

credit: mirror.co.uk

گائلی اینجل کا کہنا تھا کہ اس نے اپنے محبوب آسمانی جھولے جیسے سات ماڈلز بنا رکھے ہیں جو بالکل الگ اور نئے ہیں اور انھیں ماڈلز کو وہ اپنے بچے کہتی ہے جو اس آسمانی جھولے سے پیدا ہوئے ہیں۔ ہے نا عجیب بات؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں