لاہور (سی ایل نیوز ویب ڈیسک) معروف اینکر غریدہ فاروقی شادی کی پیشکش کرنے پرلڑکی اور لڑکے کو یونیورسٹی سے نکالے جانے پر غصہ میں آگئیں۔ اپنے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں اینکر غریدہ فاروقی کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے یہ کس قسم کی بیوقوفانہ حرکت ہے۔ بجائے محبت اور خوشی کو انجوائے کرنے کے الٹا دونوں طلباء کو یونیورسٹی سے نکال دیا۔ انھوں نے لکھا کہ یونیورسٹی ایڈمن اتنی متشددسوچ کی مالک ہے کہ محض شادی کی پیشکش کرنے کو اصولوں کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایک جوڑے کی وڈیو وائرل ہوئ تھی جو لاہور یونیورسٹی کے طلاء ہیں اور یونیورسٹی میں ہی ایک دوسرے کو شادی کی پیشکش کرنے کے بعدسر عام بغل گیر ہوئے۔ وڈیو وائرل ہونے پر یونیورسٹی انتظامیہ حرکت میں آئ اور دونوں طلباء کو یونیورسٹی سے نکال دیا۔