لاہور (نمائندہ سی ایل نیوز) پنجاب حکومت نے جیل میں قید مجرموں کو بڑی سہولت دے دی۔ صوبائ محکمہ داخلہ نے بتایا کہ جیلوں میں فیملی ہومز تعمیر کر دئے گئے ہیں۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق جیلوں میں قید مجرموں کو ہر تین ماہ بعد تین دن کے لئے ان فیملی ہومز میں اپنی بیویوںکے ساتھ رہنے کی اجازت ہو گی۔ ان فیملی ہومز میں مختلف بنیادی ضروریات مہیا کی گئ ہیں جن میں ایک کمرہ، کچن اور باتھ روم شامل ہیں تاکہ قیدیوں کو گھر جیسا ماحول مہیا کئیا جا سکے۔ تاہم ملاقات کے لئے قیدی یا اسکی بیوی کو متعلقہ ڈی سی کو درخواست دینا ہوگی۔ تاہم اس سلسلے میں ایک اور بڑی اجازت یہ دی گئ ہے کہ قیدی کا 5 سال تک کی عمر کا بچہ بھی والدین کے ساتھ تین دن گزار سکے گا۔ محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ 11 سال پہلے شروع ہوا تھا مگر فنڈز کی عدم فراہمی کی باعث اسکی تکمیل میں تاخیر ہوئ۔
450