اسلام آباد (سی ایل نیوز مانیٹرنگ ڈیسک) پی آئ اے کی نا اہلی سے وفاقی وزیر اسد عمر ایک گھنٹہ تک خوار ہوتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے پی آئ اے میں اپنی سیٹ بک کروائ اور وہی سیٹ عملے نے کسی اور مسافر کو بھی بک کر دی۔ اسد عمر جب جہاز میں پہنچے تو اپنی سیٹ پر کسی اور مسافر کو بیٹھا ہوا دیکھ کر مضطرب ہوئے مگر انتہائ تحمل سے پی آئ اے حکام سے مسئلہ حل کرنے کا بولا۔ وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسد عمر پی آئ اے حکام سے انتہائ شائستہ انداز میں بات کر رہے ہیں اور کہ رہے ہیں کہ مجھے کسی قسم کی اضافی فیور یا پروٹوکول نا دیں بس میری سیٹ مجھے دے دیں۔ تاہم پی آئ اے حکام کی درخواست پر اسد عمر کسی اور سیٹ پر بیٹھ جاتے ہیں۔ وفاقی وزیر کی اس دریا دلی اور تحمل مزاجی کو عوام بہت سراہ رہے ہیں اور پروٹوکول کلچر ختم ہونے کی طرف عملی قدم قرار دے رہے ہیں۔
366