393

دلہن نے حق مہر میں ایک لاکھ کی کتابیں لکھوا دیں، پاکستان کا انوکھا نکاح

مردان (سی ایل نیوز) مردان میں دلہن نے حق مہر میں رقم لکھوانے کی بجائے ایک لاکھ روپے کی کتابیں لکھوا دیں۔ تفصیلات کے مطابق دلہن جس کا نام شمائلہ ہے جب اس کے سامنے نکاح نامہ رکھا گیا اور حق مہر سے متعلق سوال کئیا گیا تو دلہن نے ایک لاکھ روپے کی کتابیں لکھوادیں جس پر سب ہکا بکا رہ گئے اور دلہن کو سوچنے کا وقت دیا۔ دلہن نے کے مطابق اس نے بہت سوچا مگر اس سے اچھا حق مہر ذہن میں نا آیا۔ نائلہ شمال نے پشتو میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے جبکہ ان کے خاون ڈاکٹر ہیں جنکا تعلق مردان سے ہے۔ ڈاکٹر سجاد (خاوند) کہتے ہیں کہ جب انھوں نے 10 20 لاکھ کی بجائے کتابوں کا حق مہر سنا تو خوشی کے ساتھ ساتھ فخر بھی ہوا کہ اس عمل سے شائد پیسوں کا حق مہر ختم ہو سکے۔ نکاح نامہ کی تصویر دیکھئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں