436

پی آئ اے کا ایک اور میگا سکینڈل بے نقاب، سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

سی ایل نیوز (ویب ڈیسک) باکمال لوگ لاجواب سروس کا نعرہ ایک مرتبہ پھر پی آئ اے نے سچ ثابت کردیا۔ انجینئرز کی اسامیوں پر نان انجینئرز بھرتی کر لئے۔ ایکسپریس نیوز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کئیا ہے کہ پی آئ اے کی 577 ائیر کرافٹ انجینئر کی اسامیوں پر بھرتی ہونے والے 404 افراد انجینئرز ہی نہیں ہیں۔ اس میگا سکینڈل کا انکشاف پاکستان انجینئرنگ کونسل کی جانب سے سی او او پی آئ اے ارشد ملک کو لکھے گئے خط میں کئیا گیا۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ پی آئ اے نے 577 انجینئرز بھرتی کئے جن میں سے 404 نان رجسٹرڈ انجینئرز ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کے سرکاری اداروں میں بھرتی ہونے والے انجینئرز کے لئے ضروری ہے کہ وہ پی ای سی رجسٹرڈ ہوں، ورنہ وہ سرکاری ملازمت کے اہل نا ہونگے جبکہ پی آئ اے نے اس قانون کی ہی دھجیاں اڑا کر رکھ دی ہیں۔ خط میں مزید انکشاف کئیا گیا ہے کہ مذکورہ 404 افراد کے پاس کسی قسم کا انجینئرنگ کا ڈپلومہ یا ڈگری تک نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں