415

آپنے کس تاریخ کو امریکی شہریت چھوڑی؟ صحافی کے سوال پر فیصل واوڈا غصے میں آگئے

اسلام آباد (سی ایل نیوز آن لائن) پی ٹی آئ کراچی کے رہنما فیصل واوڈا صحافی کے سوال پر آپے سے باہر ہو گئے۔ تمہارے پاس اگر پیسے کم پڑ گئے ہیں تو مجھ سے لے لو، فیصل واوڈا کا صحافی سے مکالمہ۔ تفصیلات ےکے مطابق فیصل واوڈا آج الیکشن کمیشن میںدوہری شہریت پر نااہلی کیس کا سامنا کرنے کے لئے حاضر ہوئے ۔ پیشی سے واپسی پر صحافیوں نے انسے بات کرنی چاہی مگر فیصل واوڈا اپنی بات سنا کر چلے جانا چاہتے تھے جب ایک صحافی نے انسے سوال کئیا کہ آپ نے کس تاریخ کو امریکی شہریت چھوڑی ہے؟ اس سوال پر فیصل واوڈا سیخ پا ہوگئے اور صحافی سے تلخ مکالمہ بازی پر اتر آئے۔ انھوں نے کیا کہا، سنئے۔

https://twitter.com/Wabbasi007/status/1372443251412713474

تاہم کچھ دیر پہلے ایک اور دعویٰ بھی سامنے آیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ آج الیکشن کمیشن میں فیصل واوڈا اتنے نروس تھے کہ بار بار نشست سے اٹھ جاتے تھے، مگر جیسے ہی الیکشن کمیشن نے اگلی سماعت کی تاریخ دی تو وہیں پر سجدہ ریز ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں