لاہور (سی ایل نیوز ویب ڈیسک) تین بار فیل ہونے والے کو لاہور کے پرائویٹ لاء کالج نے وکالت کی ڈگری دے دی۔ لاہور کے قائد اعظم لاء کالج کا عدالت نے آڈٹ کرنے کا حکم دے دیا۔ سٹی 42 کی خبر کے مطابق لاہور ٹیکس بار کے صدر علی احسن رانا کی جعلی ڈگری سے متعلق رپورٹ ہائیکورٹ میں پیش کی گئی جس پر چیف جسٹس محمد قاسم خان شدید برہم ہوئے کہ کیسےایک شخص جو پنجاب یونیورسٹی کے بی اے امتحانات میں تین بار فیل ہوا، پرائیویٹ لاء کالج سے وکیل بن گیا؟ سماعت کے دوران پنجاب یونیورسٹی کے لیگل ایڈوائزر نے وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کی موجودگی میں رپورٹ پیش کی کہ علی احسن رانا بی اے امتحانات میں تین بار فیل ہو گیا تو قائد اعظم لاء کالج میں داخلہ لے لیا جہاں سے اسنے پنجاب یونیورسٹی سے ایل ایل بی کی ڈگری لے لی۔ اس پر چیف جسٹس محمد قاسم خان نے حکم دیا کہ قائد اعظم لاء کالج کا آڈٹ کر کے رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے کہ کیسے تین بار فیل ہونے والا جعلی ڈگری لے کر پاس ہو گیا۔
، عدالت نے سماعت چھ اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے جعلی وکلاء ڈگریوں کے خلاف کی گئی کارروائی کے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔