401

نوکریاں ہی نوکریاں، حکومت نے ریور راوی پراجیکٹ میں نوکریوں کی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (سی ایل نیوز) حکومت نے ریور راوی پراجیکٹ میں نوکریوں کی خوشخبری سنا دی۔ گزشتہ روز وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کئیا۔ انکا کہنا تھا کہ حکومت یونیورسٹیز کے ساتھ ایک ایم او یو سائن کر رہی ہے جس کے تحت یونیورسٹی گریجوایٹس کو ریور راوی پراجیکٹ میں نوکریاں دی جائیں گی۔ یہ نوکریاں ایک سال کے لئے دی جائیں گی اور اگلے سال نئے گریجوایٹس ہائر کئے جائیں گے کیونکہ ریور راوی ایک بہت بڑا پراجیکٹ ہے جس میں لاکھوں نوکریاں سامنے آئیں گی۔ ڈاکٹر شہباز گل نے پریس کانفرنس میں یہ اعلان بھی کئیا کہ حکومت پیری اربن اسکیم بھی لارہی ہے جس کے تحت صوبہ پنجاب میں سستے گھر تعمیر کرکے محض 14 لاکھ روپوں کے عوض غریب عوام میں تقسیم کئے جائیں گے۔ اس منصوبے پر اپریل سے کام شروع ہو جائے گا اور درخواستیں وصول کی جارہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں