412

یا تو کرونا فراڈ ہے یا ویکسین فراڈ ہے، عمران خان کو کرونا ہونے پر مولانا فضل الرحمٰن کا طنز

لاہور (سی ایل نیوز رپورٹ) مولانا فضل الرحمٰن کا عمران خان کو کرونا ہونے پر ظنز۔ مولانا فضل الحمٰن نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان کو الیکشن کمیشن نے طلب کر رکھا ہے اور ساتھ ہی عمران خان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔ ایسا کیسے ہو سکتا ہے؟ انھوں نے کہا کہ سوال تو یہ بھی بنتا ہے کہ عمران خان کا کرونا ٹیسٹ ویکسین کے بعد مثبت آیا ہے، تو اس کا مطلب یا تو ویکسین فراڈ ہے یا پھر کرونا فراڈ ہے۔ وہ لاہور غالب مارکیٹ گلبرگ میں اپنے ایک عزیز کی عیادت کرنے آئے تھے جہاں انھوں نے میڈیا سے گفتگو میں یہ بات کہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں