496

وزیر اعظم کے بیٹوں سے متعلق اسلامی تاریخ میں ڈگری حاصل کرنے کا دعویٰ جھوٹا نکلا

سی ایل نیوز (ویب ڈیسک) برسٹل یونیورسٹی انگلینڈ نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے بیٹوں قاسم خان یا سلیمان خان نے اسلامی تاریخ میں ڈگری حاصل کی ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ برسٹل یونیورسٹی کے دونوں کیمپسز اسلامک سٹیڈیز میں کسی قسم کی ڈگری جاری نہیں کرتے کیونکہ یہ پروگرامز یونیورسٹی میں پڑھایا ہی نہٰیں جاتا۔ پاکستان ڈیلی کی تحقیق کےمطابق جب برسٹل یونیورسٹی سے رابطہ کئیا گیا تو انھوں نے واضح کئیا کہ یونیورسٹی صرف بی اے تھیولوجی اور مذہب پر ڈگری جاری کرتی ہے جبکہ اسلام سے متعلق کسی قسم کا پروگرام یونیورسٹی میں نہیں ہے۔ جبکہ پوسٹ گریجوایٹ کی سطح پر صرف ایک ڈگری جو کہ ایم اے بدھ ازم ہے جاری کرتی ہے۔

اس سے پہلے میڈیا پر دعویٰ کئیا جا رہا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے برسٹل یونیورسٹی انگلینڈ سے اسلامی تاریخ میں گریجوایشن کی ڈگری حاصل کی ہے۔

Courtesy: PARHLO

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں