438

بزرگ اوبر ڈرائیور پر بہیمانہ تشدد، لوگ تماشہ دیکھتے رہے

لاہور (سی ایل نیوز ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے جوہر ٹاون میں بے بس بزرگ اوبر ڈرائیور پر نوجوان کا بہیمانہ تشدد۔ تفصیلات کے مطابق ایک نوجوان نے اوبر کی گاڑی بک کروائ مگر ڈرائیور نے موقع پر پہنچ کر نوجوان کو ماسک پہننے کا بولا جس پر نوجوان بپھر گیا۔ مزید اس نے جس علاقے کے لئے اوبر کی گاڑی کی بک کروائ تھی، وہاں کمپنی اپنی سروس نہیں دیتی۔ اس پر نوجوان شدید مشتعل ہو گیا اور گندی گالیاں پکنے لگا جسے آپ وڈیو میں سن بھی سکتے ہیں۔ نوجوان نے بزرگ ڈرائیور کی عمر کا بھی لحاظ نا کئیا اور اسے زدو کوب کرنے لگا جس سے بزرگ کی ناک سے خون بہنے لگا۔ موقع پر موجود لوگ تماشہ دیکھتے رہے تاہم کسی نے چھڑوانے کی کوشش ناکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں