سی ایل نیوز (ویب ڈیسک) کرونا وائرس وبا کے پھوٹنے سے لے کر آج تک سائنسدان اس بات کی تحقیق میں لگے ہیں کہ آخر یہ وائرس کس ملک سے پھیلا۔ پہلے پہل عمومی دعویٰ یہ تھا کہ مہلک وائرس چین کے صوبے ووہان سے پھیلا ہے، مگر اب سائنسدانوں کے نئے دعوے نے پوری دنیا کو چکرا کر رکھ دیا ہے۔ سانسدانوں کی تحقیق میں اس بات کا انکشاف کئیا گیا ہے کہ اسی وائرس سے ملتا جلتا ایک وائرس چین سے کہیں دور تھائ لینڈ اور کمبوڈیا میں بھی پایا گیا ہے۔ اس دریافت کے بعد سائنسدانوں کی ٹیم کا کہنا ہے کہ جنوب مشرقی ایشیا کو بھی اس تحقیق میں شامل کئیا جائے۔ ان سائنسدانوں کے مطابق چمکادڑوں کا تعقب کرکے اس بات کی نشاندہی کی جائے گی یہ چمکادڑیں کہاں تک جاتی ہیں۔ کیونکہ چمکادڑوں کے بارے میں پہلے سے یہ بات ثابت شدہ ہے کہ وہ کرونا کی ماخذ ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا کبھی اس مہلک لاکھوں لوگوں کے قاتل وائرس کا اصل ماخذ معلوم ہو گا بھی یا نہیں؟
399