365

غلطی ہو گئ، معافی دے دیں۔ موٹروے زیادتی کیس کے ملزمان کی ہائکورٹ میں دہائ

لاہور (سی ایل نیوز مانیٹرنگ ڈیسک) موٹروے زیادتی کیس کے ملزمان عابد ملہی اور شفقت بگا نے لاہور ہائئکورٹ میں معافی کے لئے رٹ دائر کر دی۔ تفصیلات کے مطابق عابد ملہی اور شفقت بگا نے لاہور ہائکورٹ میں رٹ دائر کرتے ہوئے سزا سے معافی کا مطالبہ کئیا ہے۔ مجرمان کا کہنا ہے کہ انسے غلطی ہوگئ اور وہ اس پر شرمندہ ہیں۔

واضح رہے کہ مجرمان عابد ملہی اور شفقت بگا نے لاہور رنگ روڈ پر ایک خاتون سے اس وقت زیادتی کر ڈالی تھی جب اسکی گاڑی پٹرول ختم ہونے پر تھانہ گجر پورا کی حدود میں کرول گھاٹی کے پاس رکی ہوئ تھی۔ ملزمان لوٹنے کی غرض سے آئے مگر بعد ازاں خاتون کو قریبی کھیتوں میں لیجا کر بچوں کے سامنے زیادتی کر ڈالی۔ پولیس کے پہنچنے پر ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ عابد ملہی مختلف بھیس بدل کر کافی عرصہ روپوش رہا تاہم آخر کار پولیس کی گرفت میں آگیا۔ پولیس نے شبانہ روز محنت کر کے باالآخر عابد ملہی اور شفقت بگا کو گزشتہ روز عدالت سے سزائے موت کی سزا دلوا دی۔ تاہم ملزمان اب معافی کی اپیل دائر کر کے پھر کسی امید میں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں