سیالکوٹ (سی ایل نیوز) حکومت نے کرونا کی تیسری لہر کے دوران سخت ایس اور پیز نافذ کئے ہیں اور شادی کی ہر قسم کی تقریبات پر سخت پابندی عائد کر دی ہے۔ گزشتہ روز بھی 7 افراد پر محض ماسک نا پہننے کی وجہ سے ایف آئ آر درج کر دی گئ۔ تاہم شائد حکومتی شخصیات ان پابندیوں سے آزاد ہیں۔ مشیر اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کی ایک شادی کی تقریب میں شرکت۔ شادی کی تقریب میں فردوس عاشق اعوان نے کرونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دیں۔ نا سماجی فاصلہ برقرار رکھا نا ماسک پہنا۔ وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس پر عوام شدید غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔
393