442

اداکارہ عفت عمرچوری چھپے ویکسین لگواتے پکڑی گئیں

اسلام آباد (سی ایل نیوز آن لائن) اداکارہ و ماڈل عفت عمر نے چوری چھپے ویکسین لگوا لی۔ ویڈیو سامنے آتےہی عوام کی شدید تنقید۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ کی فیملی کو گھر پر ویکسین لگوانے کی ویڈیو وائرل ہوئ۔ وڈیو میں گھر کے مرد اور خواتین کو ویکسین لگواتے اور ویکٹری کا نشان بناتے دیکھا جا سکتا ہے۔ وڈیو میں دکھائ دینے والے بیشتر افراد میں سے کوئ بھی 60 سال یا اس سے زائد عمر کا نہیں جبکہ حکومت نے انتہائ سختی سے ہدایات دے رکھی ہیں کہ 60 سال یا اس سے زائد عمر کے لوگوں کو ہی پہلے مرحلے میں ویکسین لگائ جا رہی ہے۔ مگر وی آئ پی کلچر یہاں بھی کھل عام دکھائ دے رہا ہے۔ وڈیو میں اداکارہ عفت عمر بھی چہرے پر ماسک لگائے خاموشی سے ویکسین لگواتی دکھائ دے رہی ہیں جسے عوام نے پہچان لیا اوراب وہ شدید تنقید کی زد میں ہیں۔

https://twitter.com/fawadkhbhatti/status/1376572460636770309

سوال یہ ہے کہ کیا وزیر اعظم اپنے وزیر کے خلاف اس ڈنکے کی چوٹ پر کی گئ چوری پر کوئ ایکشن لیں گے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں