417

چوری چھپے ویکسین لگوانے کا جواب دینا عفت عمر کو مہنگا پڑ گیا، ٹویٹ ہی ڈیلیٹ کردی

لاہور (سی ایل نیوز آن لائن) اداکارہ و ماڈل عفت عمر کی گزشتہ روز چوری چھپے ویکسین لگوانے کی ویڈیو وائرل ہوئ جس پر عوام اور صحافیوں کی طرف سے عفت عمر کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ تاہم عفت عمر نے اپنے ٹویٹ میں جواب دیا کہ جو ویکسین انھیں اور ویڈیو میں موجود دوسرے افراد کو لگائ جا رہی ہے وہ دراصل CansinoBio کا بوسٹر شات ہے جو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی طرف سے لگایا گیا ہے اور یہ ہر گز غیر قانونی نہیں ہے۔ تاہم عفت عمر کو یہ جواب دینا مہنگا پڑ گیا۔

عفت عمر کے اس جواب پر صارفین نے اپنی توپوں کا رخ انکی طرف کر دیا اور ثبوتوں کے ساتھ ثابت کئیاکہ وہ جھوٹ بول رہی ہیں۔ صارفین کا کہنا تھا کہ جس ٹرائل ویکیسن کی آپ بات کر رہی ہیں اسکا بوسٹر شاٹ لگتا ہی نہیں اور دوسرا یہ کہ اس ویکسین کے ٹرائلز فروری میں ختم ہو چکے ہیں تو اب یہ ٹرائل ویکسین کے شاٹس آپکو کہاں سے لگ رہے ہیں؟ اس شدید تنقید پر عفت عمر کو اپنا ٹویٹ ڈیلیٹ کرنا پڑ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں