437

چینی کمپنی کو شراب کا لائسنس دینے کا معاملہ، علی محمد خان اپنی ہی حکومت پر برس پڑے

اسلام آباد (سی ایلن نیوز ویب ڈیسک) وفاقی وزیر براے پارلیمانی امور علی محمد خان نجی ٹی وی کے پروگرام میں چینی کمپنی کو شراب کا لائسنس جاری کرنے کے معاملے پر اپنی ہی حکومت کے خلاف بول پڑے۔ حامد میر کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان کا کہنا تھا کہ انھیں افسوس ہے اگر چینی کمپنی کو شراب کا لائسنس جاری کئیا گیا ہے۔ انھوں نےکہا کہ ہم اسلامی ریاست بنانے کی بات کرتے ہیں تو وہاں شراب بنانے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔

علی محمد خان نے مزید کہا کہ ریاست مدینہ میں نا تو شراب کی فیکٹری لگانے کی اجازت کی کوئ گنجائش ہے نا ہی کوئ اسے سپورٹ کر سکتا ہے۔ انھوں نے اپنی حکومت کے خلاف سخت موقف اپنانے ہوئے کہ کابینہ کو اسکی اجازت نہیں دینی چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں