616

مولانا طارق جمیل کی گاڑی کے چرچے

سی ایل نیوز (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر مولانا طارق جمیل صاحب کی گاڑی کے چرچے ہو رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک گاڑی کی تصاویر وائرل ہیں جس پر نمبر پلیٹ کی جگہ MTJ-1 لکھا ہے۔ یہ ایک انتہائ مہنگا نمبر ہوتا ہے جو لاکھوں روپے میں ملتا ہے۔ گاڑی کا ماڈل لیکسز ہے جس کی قیمت 3 سے 5 کروڑ پاکستانی روپے ہے۔

تاہم اس گاڑی کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد چند صحافیوں نے بھی مولانا طارق جمیل پر تنقید شروع کر دی۔ نجی ٹی وی کے ایک اینکر عدنا حیدر نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یقین نہیں آتا یہ مولانا طارق جمیل صاحب کی گاڑی ہے کیونکہ وہ لوگوں کو سادگی کا درس دیتے ہیں۔

تاہم کچھ صارفین نے اس تنقید کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ مولانا طارق جمیل کو اللہ تعالیٰ نے بے پناہ دولت و جائداد سے نوازا ہے اور وہ اپنا پیسہ دین پر خرچ کرنے کے بعد ایسی نعمتوں پر بھی خرچ کر سکتے ہیں۔ وہ دین سے پیسہ کماتے نہیں بالکہ پیسہ دین پر لگاتے ہیں۔

تاہم ابھی تک مولانا طارق جمیل صاحب کی طرف سے کسی قسم کا رد عمل سامنے نہیں آیا نا ہی اس گاڑی کی ملکیت مولانا صاحب کی ہونا ثابت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں