263

کس نے بھارت سے چینی درآمد کرنے کی اجازت دی؟ وزیر اعظم کا سوال۔ سر آپنے حکم دیا تھا، حماد اظہرکا جواب

اسلام آباد (سی ایل نیوز آن لائن) بھارت سے چینی درآمد کرنے کا معاملہ ان دنوں گرم ہے۔ خبر میڈیا پر آنے کے بعد فوری طور پر تردید جاری کی گئ کہ ایسا کوئ فیصلہ نہیں ہوا۔ تاہم سی ایل نیوز معاملے کی کھوج میں لگا رہا اور اب ایک دستاویز سامنے لایا ہے جس سے یہ بات ثابت ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے بھارت سے چینی اور کپاس درآمد کرنے کی اجازت دی تھی۔ تاہم وزیر اعظم ایسا تاثر دیتے رہے جیسے انکے علم میں لائے بغیر یہ سب کچھ کئیا گیا۔

اس دستاویز میں واضح طور پر پڑھا جا سکتا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کامرس انچارج منسٹر کے اختیارات استعمال کرتے ہوئے چینی کا کوٹا کمرشل امپورٹرز کو فراہم کرنے کا حکم دیا۔

اب گزشتہ روز کابینہ کی میٹنگ کے دوران وزیر اعظم صاحب نے سخت لہجے میں حماد اظہر سے پوچھا کہ کس نے بھارت سے چینی درآمد کرنے کی اجازت دی تھی؟ جس کا جواب دیتے ہوئے حما اظہر نے تحمل سے دو ٹوک انداز میں کہا “سر آپ نے اجازت دی تھی” اس اچانک جواب پر وزیر اعظم کی کیا حالت تھی اس بات کو چھپا دیا گیا۔ سوال یہ ہے کہ عوام کوبے وقوف بنانے والی یہ سرکس کب تک جاری رہے گی؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں