نیو یارک (سی ایل نیوز آن لائن) فیس بک کی تاریخ کا سب سے بڑا سکینڈل منظر عام پر آگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیکرز نے کروڑوں لوگوں کے فیس بک اکاؤنٹس تک رسائ حاصل کی اور انکا ذاتی ڈیٹا ہیک کر کے انٹرنیٹ پر اپلوڈ کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق ہیکرز نے 53 کروڑ 30 لاکھ افراد کے فون نمبرز اور ذاتی معلومات انٹرنیٹ پر اپلوڈ کر دی ہیں۔ ان معلومات میں صارفین کی لوکیشن، فون نمبرز، ای میل ایڈریسز اور دیگر ذاتی معلومات شامل ہیں۔ ماہرین کے مطابق ان معلومات سے ہیکرز جعلی فیس بک اکاؤنٹس بنا کر کچھ بھی کر سکتے ہین۔ واضح رہے کہ فیس بک پہلے بھی ایک بڑے سکینڈل میں پھنس چکا تھا جس میں دنیا بھر کی ٹاپ سیاسی شخصیات کے ڈیٹا تک رسائ شامل تھ۔ تاہم فیس بک کے بانی مارک زیوکربرگ نے ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر معافی مانگی اور یقین دلایا کہ آئندہ ایسا کچھ نہیں ہوگا۔ مگر اب یہ ایک اور بڑا سکینڈل سامنے آیا ہے جس نے دنیا بھر میں خوف پھیلا دیا ہے۔
382