386

راوی اربن ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کا نیا سربراہ مقرر، تنخواہ اور مراعات دیکھ کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

لاہور (سی ایل نیوز آن لائن) حکومت نے عمران امین کو راوی اربن ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کا نیا سربراہ مقرر کر دیا۔ اتھارٹی کے نئے سربراہ کی تنخواہ اور مراعات اتنی زیادہ کے سن کر ہی آپ کے ہوش اڑ جائیں گے۔ تفصیلات دیکھئے۔

بنیادی تنخواہ: 3 لاکھ روپے ماہانہ

ڈویلپمنٹ الاؤنس: 8 لاکھ روپے ماہانہ

رہائشی الاؤنس: 2 لاکھ 40 ہزار روپے ماہانہ

یوٹیلیٹی الاؤنس: ایک لاکھ 50 ہزار روپے ماہانہ

ٹرانسپورٹ: 1300 سی سی گاڑی اور مفت ڈرائیور

پٹرول: 300 لیٹرز صرف لاہور میں سفر کرنے کیلئے، بیرون لاہور کیلئے الگ سے پٹرول ملے گا

ٹی اے ڈی اے: جو 22 ویں سکیل کے آفیسرز کیلئے مختص ہے

ٹیلی فون: 10 ہزار روپے ماہانہ

میڈیکل سہولیات: 22 ویں گریڈ کی

کل ماہانہ تنخواہ: 15 لاکھ روپے

واضح رہے کہ حکومت نے عمران امین کو راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا چیف ایگزیکٹو آفیسر 18 فروری سے تعینات کر دیا گیا اور نوٹیفیکیشن 2 اپریل کو جاری کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں