551

اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن مرحوم ہو گیا

اسلام آباد (سی ایل نیوز ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو مرحوم کر دیا۔ حکومت نے ادارے کو وزارت تعلیم کے ماتحت کر دیا۔ ایچ ای سی اب اپنے فیصلوں میں خود مختار نہیں رہا بالکہ یہ ادارہ اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے حوالے سے جو بھی فیصلے لے گا اسکی منظوری وزارت تعلیم دے گی۔ صدر عارف علوی نے آرڈینینس جاری کر دیا جسکی منظوری وفاقی کابینہ نے دے دی ہے۔ آرڈینینس کے مطابق ایچ ای سے کے چئر مین کی تعیناتی دو سال کے لئے ہو گی جبکہ بورڈ کے ممبرز کو چار سال کے لئے تعینات کئیا جائے گا۔ اس آرڈینینس کا نام “ایچ ای سی ترمیمی آرڈینینس 2021” رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایچ ای سی 2002 میں ایک خود مختار ادارے کی حیثیت سے قائم کیا گیا تاکہ ملک میں اعلیٰ تعلیم کو فروغ دیا جا سکے۔ ایچ ایسی کے ممبرز میں چاروں صوبوں کی نمائندگی شامل ہوتی ہے جو اس آرڈینینس سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ صوبائ ہائر ایجوکیشن کمیشنز پہلے ہی غیر فعال ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں