لاہور (سی ایل نیوز آن لائن) فرانسیسی سفارتخانے پاکستان میں مقیم اپنے شہریوں کو پاکستان چھوڑنے کا مشورہ دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو ای میل کے ذریعے پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔ ای میل میں کہا گیا ہے کہ فرانسیسی مفادات کو پاکستان میں سنگین نوعیت کے خطرات ہیں لہٰذا فرانسیسی شہری اور کمپنیاں پاکستان چھوڑ دیں۔ تاہم روانگی دستیاب ائرلائنز کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ نجی چینل کے مطابق سفارتخانے سے رابطہ کرنے پر اس خبر کی تصدیق کی گئ ہے اور سفارتخانے نے کہا ہے کہ اس دوران سفارتخانہ کھلا رہے گا اور محدود سٹاف کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔
429