388

لاہور کی سیوریج لائنوں میں کرونا وائرس کی موجودگی کا انکشاف

لاہور (سی ایل نیوز آن لائن) لاہور کی سورج لائنوں میں بھی کرونا وائرس کی موجودگی کا انکشاف۔ سورج لائنوں میں موجود کرونا وائرس خطرناک صورتحال اختیار کر گیا۔ تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز لاہور کے مائکرو بائیولوجی کے ڈائرکٹر پروفیس طاہر یعقوب کے مطابق لاہور کے 30 علاقوں سے سیوریج کے نمونے لئے گئے جن میں سے 27 علاقوں میں 90 فیصد کرونا وائرس پایا گیا۔

سیوریج میں کرونا وائرس کی موجودگی کے حوالے سے ہائ رسک ایریاز میں کریم مارکیٹ، نیاز بیگ، قطار بند روڈ، گلشن راوی، گرومانگٹ اے بلاک، لکشمی چوک، رفیع آباد، فضل کالونی، موچی باغ اور محمود بوٹی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں شالیمار، شاد باغ، مرضی پورہ، ڈبن پورہ، کھوکھر روڈ، منشی لدہ،آئ ٹی ٹاور اور ایل ڈی اے والٹن کے علاقوں میں بھی سیوریج میں کرونا وائرس پایا گیا۔ یہاں سوال یہ ہے کہ کہیں کرونا وائرس سیورج کے پانی سے ہمارے پینے والے پانی میں تو داخل نہیں ہو رہا جہاں سے وہ ہمارے جسم میں آتا ہے؟ کیونکہ ابھی تک مارہرین کرونا وائرس کی انسان سے انسان کو منتقلی کا کوئ ثبوت نہیں دے سکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں