559

کالعدم تحریک لبیک کے خلاف پاکستان کی تاریخ کا سخت ترین آپریشن شروع، نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد (سی ایل نیوز ویب ڈیسک) حکومت پاکستان نے تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دئے جانے کے بعد پاکستان کی تاریخ کا سخت ترین آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ تمام صوبوں اور متعلقہ محکموں کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ مراسلے میں لکھا گیا ہے کہ آئندہ 72 گھنٹوں میں کالعدم ٹی ایل پی کے تمام اراکین اور قیادت کو دہشتگردی ایکٹ کے تحت گرفتار کئیا جائے۔ اس کے علاوہ دستیاب فوٹیجز سے تشدد کرنے والوں کو پہچان کرکے نادار سے ڈیٹا حاصل کرکے انھیں بھی گرفتار کئیاجائے۔ مزید قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر پوسٹس لگانے، شئیر کرنے اور نفرت پیدا کرنے والے افراد پر بھی دہشرگردی ایکٹ کے تحت کارروائ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ان تمام افراد کا ڈیٹا تمام ممالک کے سفارخانوں کو دیا جائے گا تاکہ ان افراد کے ویزہ حاصل کرنے پر پابندی لگائ جا سکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں