384

پاکستان میں اب صرف یہ والے سگرٹ فروخت ہوں گے، سگریٹ نوشی کرنے والوں کےلئے بری خبر

اسلام آباد (سی ایل نیوز آن لائن) حکومت نے پاکستان میں ایف بی آر سے غیر رجسٹرڈ سگریٹ فروخت کرنے والوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کئیا ہے۔ آئندہ صرف وہی برینڈز اپنے سگرٹ فروخت کرسکیں گے جو ایف بی آر سے رجسٹرڈ ہیں۔ یہ فیصلہ آئ ایم ایف کی شرائط کی روشنی میں کئیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں اس وقت درجنوں سگریٹ برانڈز ہیں جو غیر قانونی طور پر سگریٹ مارکیٹ میں فروخت کر رہے ہیں اور سستے ہونے کی وجہ سے سگرٹ نوشی کرنے والوں کی ایک کثیر تعداد انکے سگریٹ خریدتے ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ بڑی سگریٹ کمپنیز کے مالکان کیساتھ مشاورت سے کئیا گیا ہے۔ اس فیصلے سے سگریٹ مہنگے ہوں گے اور اسکا مثبت پہلو یہ ہے کہ بہت سے لوگ سگریٹ مہنگے ہونے کی وجہ سے سگریٹ نوشی ترک کر دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں