356

یورپ کے ہوٹلوں میں قرنطینہ ہوئے پاکستانیوں کوزہریلا کھانا دئے جانے کا انکشاف۔ پاکستانی نے وڈیو بنا کر پردہ فاش کر دیا

لندن (سی ایل نیوز ویب ڈیسک) لندن میں ہوٹل انتظامیہ کی طرف سے مسافروں کو قرنطینہ میں زہریلا کھانا دیا جانے لگا۔ ہوٹل انتظامیہ مسافروں کو باہر سے منگوایا ہوا کھانا بھی گرم نہیں کرنے دے رہی۔ ایک سوشل میڈیا صارف عبداللہ نے لندن کے ایک ہوٹل میں فراہم کئے جانے والے کھانے کی وڈیو بنا کر سوشل میڈا پر اپلوڈ کی۔ وڈیو میں عبداللہ بتا رہے ہیں کہ وہ اپنی فیملی کے ساتھ پاکستان سے لینڈ کرکے قرنطینہ میں ہیں۔ اس دوران ہوٹل انتظامیہ کی طرف سے باسی اور بدبو دار غیر معیاری کھانا فراہیم کئیا گیا جسے کھا کر انکےبچوں کی طبیعت خران ہو گی ہے۔ عبداللہ نے بتایا کہ ہوٹل انتظامیہ سحر اور افطار میں کسی قسم کا کھانہ مہیا نہیں کر رہی اور مسلمان یہاں پانی سے روزہ رکھنے پر مجبور ہیں۔ اگر باہر سے کھانا منگوایا جائے تووہ بھی گرم نہیں کر کے دے رہے۔ جبکہ ٹھنڈہ کھانا کھانے سے لوگوں کی طبیعت خراب ہو رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں