234

“حضرت محمد ﷺکی توہین ہولوکاسٹ کی طرح ممنوع ہونی چاہئے”۔ فرانسیسی سرکاری چینل نے وزیر اعظم کے بیان کو شہ سرخی بنا دیا

پیرس (سی ایل نیوز) فرانس کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل فرانس 24 نے وزیر اعظم عمران خان کے بیان کو اپنی شہ سرخی بنا دیا۔ وزیر اعظم کے گزشتہ دنوں کئے گئے ایک ٹویٹ کا حوالہ دیتے ہوئے فرانسیسی چینل نے لکھا کہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان فرانس میں محمد ﷺکی توہین پر اسی طرح کی سزا کا مطابلہ کر رہے ہیں جیسی ہولوکاسٹ پر بات کرنے پر دی جاتی ہے۔ فرانسیسی چینل نے اپنی ویب سائٹ پر خبر دیتے ہوئے عمران خان کے حوالے سے لکھا کہ “میں مغربی حکومتوں سے طالبہ کرتا ہوں کہ جس طرح انھوں نے ہولوکاسٹ پر منفی گفتگو کرنے کو ممنوع قرار دیا ہے ویسے ہی محمد ﷺ کے بارے میں بھی منفی گفتگو کو ممنوع قرار دیں اور اسکی بھی وہی سزا رکھیں جو ہولوکاسٹ پر بات کرنے والے کو دیتے ہیں۔”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں