402

اسلامی مواد نصاب سے نکالا جائے۔ محکمہ تعلیم کاشرمناک حکم

لاہور (سی ایل نیوز آن لائن) پنجاب کے محکمہ تعلیم نے وزارت انسانی حقوق و اقلیتی امور کی سفارش پر اسلام سے متعلقہ مواد کو محض اسلامیات کے مضمون تک محدود کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مورخہ 19 نومبر 2020 کو محکمہ انسانی حقوق و اقلیتی امور پنجاب کی ایک میٹنگ میں یہ فیصلہ کئیا گیا کہ اسلامی مواد کو اسلامیات کے علاوہ تمام مضامین سے نکال دیا جائے۔ یہ سفارش منظوری کےلئے محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کو ارسال کی گئ۔

تاہم گزشتہ روز محکمی سکول ایجوکیش نے چوری چھپے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ۔ خبر باہر آنے پرحکومتی اراکین کو بھی ہوش آیا اور پی ٹی آئ کے سینیٹر اعجاز چوھدری نے ٹویٹ کئیاکہ یہ سفارشات کابینہ کی منظوری کے بغیر کیسے منظور ہو گئیں اور نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ وہ یہ معاملہ عمران خان کے سامنے اٹھائیں گے کہ اس نوٹیفیکیشن کو فی الفور واپس لئیا جائے۔

تاہم محکمہ تعلیم اور پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ اس حوالے سے کسی قسم کا موقف دینے سے گریزاں ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں