356

مصیبت کی اس گھڑی میں پاکستان بھارت کے ساتھ ہے۔ وزیر اعظم۔۔۔۔۔۔ ہمیں آپکی ہمدردی نہیں چاہئے۔ بھارتیوں کا جواب

اسلام آباد (سی ایل نیوز آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے علالصبح ہی ٹویوٹ کر کے بھارت کے ساتھ اظہار یکجہتی کی۔ اپنے ٹویٹ میں عمران خان کا کہنا تھا کہ میں بھارت کی کرونا جنگ میں انسے اظہار یکنجہتی کرتا ہوں۔ ہماری دعائیں ان سب کے ساتھ ہیں جو بھارت اور پوری دنیا میں اس وبا سے متاثر ہو رہے ہیں۔

تاہم وزیر اعظم کے اس ٹویٹ پر بھارتیوں نے وزیر اعظم کو کھری کھری سنا دیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ ہم پاکستانی دہشگردی وبا کا سمنا بھی کر رہے ہیں۔ اس پر بھی دھیان دو۔

https://twitter.com/Lame_Bajrangi/status/1385865013764640771

ایک صارف نے جواب دیا کہ پاکستان میں ہندو برادری کی حفاظت کرلیں یہی بہت ہے۔ ہم اپنی حفاظت خود کر لیں گے۔

ایک صارف نے وڈیو پوسٹ کرتے ہوئے مذاق اڑایا کہ پاکستانی اس طرح کی ورزشیں کریں کیونکہ اگلے دو ماہ میں پاکستان میں کرونا کے حالات خراب ہونے جا رہے ہیں۔

https://twitter.com/aammiitt2/status/1385871498766811136

صارف یش نے لکھا کہ اب اس ٹویٹ کے بدلے امن کا نوبل انعام حاصل کرنے کا مطالبہ نا کر دینا کیونکہ اس طرح کی باتوں کے باوجود پاکستان بھارت کے لئے چائنہ کے بعد سے بڑا خطرہ ہے۔

صرف بھارتی ہی نہیں بالکہ پاکستانیوں نے بھی وزیر اعظم عمران خان کے اس ٹویٹ پر شدید رد عمل دیا ہے۔ ٖفروا نے کہا کہ اپنے ملک کے بچے چاہے مر جائیں مگر انکی کوئ پرواہ نہیں۔

عبداللہ نے لکھا کہ اپنے نوجوانوں کے ساتھ بھی اظہار یکجہتی کر لیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں