340

پولیس نے ڈاکٹر کا روپ دھار کرچالاک منشیات فروش پکڑ لیا۔ وجہ جان کرآپ بھی پولیس پر فخر کریںگے

فیروزوالہ (سی ایل نیوز آن لائن) شیخوپورہ کی تحصیل فیروز والا میں پنجاب پولیس کے شیر جوان نے انوکھا کارنامہ کر دکھایا۔ ایس ایچ او فیروز والا شاہد کو اطلاع ملی کے ایک منشیات فروش نے اپنے گھر کے باہر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر رکھے ہیں تاکہ جب بھی پولیس آئے اسے پہلے ہی خبر ہو جائے۔ تاہم پولیس نے روائتی طریقے سے چلنے کی بجائے غیر روائتی طریقے سے کارروائ کا فیصلہ کئیا۔ ایس ایچ او نے ایک ایمبولینس منگوائ، لیڈی کانسٹیبل کو ڈاکٹر کے حلئے میں ایمبولینس میں بٹھای اورایک مرد کانسٹیبل کو مریض کے روپ میں ایمبولینس میں سوار کئیا اور گلی میں داخل ہو گیا۔ منشیات فروشوں کی چالاکی کسی کام نا آئ اور وہ انھیں واقعی ڈاکٹر سمجھ بیٹھے اور گرفتار ہو گئے۔ پولیس نے ملزمان سے کئ کلو ہروئن، چرس اور آئس کی مقدار سمیت ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔

پولیس کی اس انوکھی گرفتاری پر عوام کی طرف سے پولیس کو زبردست خراج تحسین پیش کئیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں