419

۔60 سالہ پاکستانی بزرگ نے مسٹر پاکستان کا مقابلہ جیت لیا

لاہور ( سی ایل نیوز آن لائن) 60 سالہ پاکستانی بزرگ استاد وحید نے مسٹر پاکستان کا ٹائٹل اپنے نام کر کے قوم کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔ استاد وحید 16 سال کی عمر سے ہی تن سازی کر رہے ہیں۔ استاد وحید کا کہنا ہے کہ اب انکی اگلی منزل مسٹر ایشیاء کا ٹائٹل اپنے نام کرنا ہے۔ ابھی چند ماہ پہلے ہی انھوں نے مسٹر پنجاب کا اعزاز بھی اپنے نام کئیا تھا۔ استاد وحید کا کہنا تھا کہ اچھی صحت انسان کو اللہ کی طرف سے تحفہ ہوتا ہے اور ہمیں اس تحفے کا شکر ادا کرنا چاہئے۔

تاہم اس کامیابی کے موقع پر استاد وحید نے حال ہی میں اپنے ساتھ پیش آئے ایک افسوسناک واقعے کا بھی تزکرہ کئیا۔ انکا کہنا تھا کہ انکا ایک ہی بیٹا ہے جو گزشتہ دنوں ایک حادثے میں شدید زخمی ہو چکا ہے۔ اسکی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور وہ روبا صحت ہے تاہم خاندان کا واحد کفیل ہونے کی وجہ سے اب یہ انکی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے خاندان کی دیکھ بھال کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں