لاہور (سی ایل نیوز آن لائن) معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے اپنا برانڈ لانچ کرنے کی وجہ بتا دی۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ وہ ایسا سوچ بھی نہیں سکتے کہ اس عمر میں منافع کمائیں۔ انکا کہنا تھا کہ برانڈ لانچ کرنے کا مقصد ہے کہ اس سےجتنی بھی آمدنی ہو وہ اپنے مدارس پر لگائیں۔ لوگ ہمیں زکوٰۃ دیتے ہوئے طنزیہ نظروں سے دیکھتے ہیں اور ہم اس وقت شرم سے زمین میں گڑ جاتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ وہ یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ مدارس بھی زکوٰۃ کے بغیر چل سکتے ہیں۔ دیگر علمیٰ کرام کو بھی اپنے مدارس کے لئے اس طرح کے اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ مدارس کا معاشرے میں ایک مقام بنے۔
368